بالیشور،یکم جولائی(ایجنسی) ہندوستان نے اسرائیل کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کئے گئے زمین سے ہوا میں مار کرنے والے درمیانی دوری کے میزائل کا آج تیسری بار کامیاب تجربہ کیا. ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او) کے ذرائع نے 'یو این آئی' کو بتایا کہ اڑیسہ کے انٹیگریٹڈٹیسٹ رینج سے آج صبح تقریبا دس بج کر 25 منٹ پر میزائل کا تیسری بار کامیاب تجربہ کیا گیا. اس کے دو کامیاب تجربہ کل کئے گئے تھے جس کے پہلے ٹیسٹ میں میزائل سے زیادہ اونچائی میں ایک ہدف کو نشانہ بنایا گیا اور دوسرے ٹیسٹ میں کم اونچائی والے ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">درمیانی دوری کے اس میزائل کو ہندوستانی فضائیہ کے لئے ڈی آر ڈی او اور اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے. راڈار کی مدد سے ہدایت پاکر اس میزائل نے ایک بے پائلٹ طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنایا. اس کے ساتھ ہی ایک کثیرالمقاصد جاسوسی اور خطرے کی وارننگ دینے والے راڈار کا بھی تجربہ کیا گیا. یہ میزائل 70 کلومیٹر کے دائرے میں پرحملہ کر سکتی ہے. اسے ہندوستان اور اسرائیل نے مل کر ڈیزائن کیا ہے. اسے بحریہ اور فضائیہ میں شامل کئے جانے کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے لیکن بری فوج میں شامل کئے جانے سے متعلق معاہدہ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے.